تازہ ترین

ضلع چترال میں شدید برفباری اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے 21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم ملتوی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر چترال نے 21جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو  مہم ملتوی کردیا ہے۔ڈی سی آفس چترال سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کی بھی خدشات ہیں۔جس کے پیش نظر 21جنوری کے لئے طے شدہ پولیو مہم ضلع چترال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق