پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہزارہ اور ملاکنڈ کے کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسے میں موثر اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ برف باری سے بند راستے فوری طورپر کھولے جائیں اور وہاں پر پھنسے سیاحوں کو با حفاظت متعلقہ مقام تک پہنچنے میں معاونت کی جائے۔ان علاقوں میں مشکلات سے دوچار سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں