چترال لیویز نے دیگر فورسز کے شانہ بشانہ ملک کی بقا کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں,کمانڈنٹ چترال لیویز و ڈی سی چترال خورشید عالم محسود

چترال (محکم الدین ) کمانڈنٹ چترال لیویز و ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کہا ہے ۔ کہ چترال لیویز نے دیگر فورسز کے شانہ بشانہ ملک کی بقا کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ اور گذشتہ روز پاک افغان بارڈر ارندو کے مقام پر لیویز سپاہی جاویداللہ کی شہادت اس میں ایک اور اضافہ ہے ۔ جو کہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پیر کے روز اپنے آفس میں پریس بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ لیویز کا جوان جاویداللہ کی شہادت آئی ای ڈی( دیسی ساختہ) بم کے پھٹنے سے واقع ہوئی ۔جب یہ جوان اپنے پوسٹ کے احاطے میں پہرا دے رہا تھا ۔ ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔ جس میں میں نے بذات خود شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید جاوید اللہ کے والد اس سانحے کے موقع پر ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے جس جذبے کا اظہار کیاہے ۔ ایسے لوگوں کے ہوتے ہوئے کوئی بھی ملک دشمن میلی آنکھ سے اس سرزمین کی طرف نہیں دیکھ سکتا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ دھماکے کے حوالے سے مختلف زاویوں سے تحقیق و تفتیش جاری ہیں ۔ اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کہ اصل حقائق تک پہنچا جائے ۔ کہ آیا یہ ڈیوائس حالیہ دنوں میں چھپایا گیا تھا یا افغان جنگ کی باقیات میں سے ہے ۔ خورشید عالم محسود نے کہا ۔ کہ شہید جاویداللہ کے ورثا کیلئے کمشنر ملاکنڈ سے شہدا پیکیج کے سلسلے میں بات کی گئی ہے ۔ ا نشااللہ شہید کے ورثا کے ساتھ پوری ہمدردی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بعض لوگ سوشل میڈیا میں مختلف افواہیں پھیلا کر اصل واقعے کو گنجلک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے ۔ جبکہ سوشل میڈ یا میں جو بات کی جارہی ہے ,اس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔کہ مکمل تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔