تازہ ترین

چترال میں 48 گھنٹوں سے بجلی کے غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جائے،نذیر احمد صدر آئی ایس ایف

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) نذیر احمد صد آئی ایس ایف چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں 48 گھنٹوں سے بجلی کے غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزاد ی جائے۔ اُنہوں نے اس بات پربھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ PESCO حکام اور واپڈا کے اہلکار چترال کے عوام کی شرافت اور امن پسندی کا نا جائز فائدہ اُٹھارہے ہیں ۔ اگر گولین کی بجلی کو ڈائریکٹ تیمرگرہ لے جانا تھا تو کو غذی میں سوئچ یارڈ اور جوٹی لشٹ میں گرڈ سٹیشن کا ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت تھی ؟ اگر گولین گو ل پاور پراجیکٹ کی مشینری دو نمبر ہے یا جو ٹی لشٹ گِرڈ کی مشینری نا قص ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چترال کے سماجی اور کاروباری حلقوں نے بھی واپڈا، پیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کی کا ل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو واپڈا والوں کو عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکے گا ۔اگر یہ وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے تو اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔ اور ٹاؤن چترال کے لئے SRSP کے 36 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی بجلی گھر سے عوام کو ابھی تک فائدہ نہیں ہوا حکومت کو چاہیئے کہ اس بجلی گھر کی ناکامی کی وجہ بھی عوام کے سامنے لایا جا ئے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق