تازہ ترین

آر پی ایم (اے کے آر ایس پی)انجینئر سردار آیوب کی طرف سے اظہار تشکر۔۔۔۔۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو کچھ دیا ہے وہ اسی کا ہے اور جوکچھ ہم سے واپس لیا ہے وہ اسی کا تھا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہر چیز کے لئے وقت اور مقدار مقرر ہے۔میری جوانسال بیٹی کی اچانک وفات ہمارے خاندان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ہم اپنے رب کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے میں ہمارے اور پوری انسانیت کی بہتری ہے۔غم کی اس گھڑی میں موسم کی خرابی کے باوجود نماز جنازہ ،تعزیت دعا اور ہمیں دلاسہ دینے کے لیے تشریف لانے والے یافون ،واٹس ایپ،فیس بک،دیگر ذرائع اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات بھیجنے والے تمام احباب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر عظیم اور ہماری طرف سے شکریے کے مستحق ہیں۔ہم ان سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔نیز جو احباب مسلسل برف باری کی وجہ سے تشریف نہ لاسکے لیکن دعاوں میں ہمیں یاد رکھا ہم ان کے بھی ممنون ہیں۔صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ احباب کی طرف سے اظہار غم اور دعائیہ کلمات بھی ہمارے لیے قابل تشفی اور لائق ستائش ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں اس آزمائش اور غم کو جھیلنے کی توفیق اور صبر جمل عطا فرمائے۔آمین۔
انجینئر سردار آیوب اور جملہ اہل خاندان چترال
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى