جمعہ کے روزآل پارٹیز کی طرف سے بجلی کے بندش کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (محکم الدین ) آل پارٹیز چترال اور عوام نے جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن کو بائی پاس کرکے خفیہ طور پر گولین بجلی کو تیمر گرہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ یہ موجودہ حکومت کی طرف سےعوام چترال پر بدترین ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔ اس کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اور بھر پور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا ۔ تاوقتیکہ جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں چترال کی بجلی اسے واپس نہیں دی جاتی ۔ جمعہ کے روز پی آئی اے چوک چترال میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جس میں سینکڑوں صارفین بجلی اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کیلئے 35میگاواٹ بجلی چترال جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں علیحدہ کرنے کی منظوری دی تھی ۔ اور اس سسٹم کے ذریعے چترال کو بجلی صحیح طریقے سے مل رہی تھی۔ لیکن حکومت کو یہ چیز نہیں بھایا ۔ اور ایک سازش کے تحت بجلی کو چترال گرڈ کی بجائے براہ راست تیمر گرہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے چترال کیلئے نہ صرف مسائل پیدا کئے گئے ۔ بلکہ قانونی طور پر چترال کو دیے گئے بجلی چوری چھپے براہ راست نیشنل گرڈ منتقل کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرہن نے متنبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر سابقہ سسٹم کو بحال نہ کرنے کی صورت میں پورے چترال کو احتجاج کی کال دی جائے گی ۔ اور اس وقت نا خوشگوار حالات کی تمام تر ذمہ داری واپڈا , پیسکو حکام اور حکومت پر ہو گی ۔ اس موقع پر مقررین نے ممبران اسمبلی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ عوام نے اسی لئے ان کا انتخاب کیا ہے ۔ کہ وہ,ان کے حقوق کی حفاظت کریں ۔ لیکن وہ اس میں ناکام رہے ۔درین اثنا گولین گول پاور ہاوس سے دوپہر دوبجے سسٹم میں رد بدل کرکےچترال کے لئے بجلی بحال کردی گئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔