تازہ ترین

چترال میں برفباری کی وجہ سےملتوی شدہ پولیو مہم 27 جنوری سے شروع کیا جائے گا

چترال ( محکم الدین سے ) چترال میں گذشتہ ہفتے ملتوی شدہ پولیو مہم 27 جنوری 2019سے شروع کیا جائے گا ۔ جو 30 جنوری تک جاری رہے گا ۔یہ پولیو مہم شدید برفباری اور نا موافق موسمی حالات کے باعث موخر کیا گیا تھا ۔ چترال میں 10یونین کونسلوں کو برف زدہ علاقہ قرار دے کر پہلے ہی پولیو مہم ملتوی کی گئی تھی ۔ جبکہ گذشتہ ہفتے اچانک بارش اور برفباری کی وجہ سے 14یو سیز میں بھی پولیو مہم موخر کرنی پڑی تھی ۔ تاہم اب موسم میں تھوڑی بہتری آنے کے بعد یونین کونسل ارندو ,عشریت ,دروش 1 , دروش2 ,دنین ,کوہ , چرون,کوشٹ,دراسن,میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 49058بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایک غیرمعمولی اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کہ 2019کی موخر شدہ پولیو مہم 27 جنوری سے شروع کی جائے گی ۔ جو کہ 30 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات پہلے ہی سے مکمل کئے گئے ہیں ۔ اور پولیو ٹیمیں الرٹ ہیں ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق