گولین گول پاؤر ہاؤس لائن چارجینگ موڈ پر دوبارہ بحال۔آئیندہ چترال میں بجلی کی طویل بریک ڈاون کا مسئلہ نہیں ہوگا

چترال(نمائندہ خصوصی )چترال گولین پاؤر ہاؤس بریک ڈاون کے بعدمشینری کو دوبارہ چالو کردیا گیا۔جس سے لوئر چترال کے لئے بجلی کی فراہمی دوپہر دوبجے جبکہ اپر چترال کے ٹرانسمیشن لائن کو چیک کرنے کے بعد رات9:40کو بجلی چالو کردی گئی۔دو دونوں سے بجلی بریک ڈاون کا مسئلہ چائنیز انجینئرز سے ویڈیو لینک کے ذریعے مسلسل رابطے کے بعد بحال کردی گئی۔چترال یا نیشنل گرڈ کو بجلی باقاعدہ کمپیوٹر کی ایک سافٹ وئیر سسٹم کے ذریعے دیا جارہا تھا ۔اور گذشتہ سال جب چترال کو بجلی دی گئی تھی تو اُس وقت لائن چارجینگ موڈ پر دی گئی تھی۔جبکہ23اکتوبر کے بعد مذکورہ سسٹم کو ختم کرکے چترال کو لوڈنگ سسٹم پر ڈالا گیا۔اور یہ تمام کام پراجیکٹ کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی نے کی ہے۔چائنیز انجینئرز نے سافٹ وئیر میں تبدیلی کرکے دوبارہ لائن چارجینگ موڈ کمپیوٹر کو سیٹ کردیا ہے۔اور اگر کمپیوٹرز کے لوڈنگ موڈ کو چارجینگ موڈ پر دوبارہ بحال نہ کیا جاتا تو بجلی گھر کی مشینری کو سٹارٹ کرنے کے لیے نیشنل گرڈ کی بجلی کا انتظار کرنا پڑتا جبکہ لواری ٹاپ پر پانچ کھمبے برفانی تودوں کی زد میں آگئے ہیں انکی دوبارہ بحالی تک کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا تھا۔اب جبکہ لائن چارجینگ موڈ کمپیوٹر ز کو سیٹ کردیا گیا ہے۔اسی موڈ پر آئیندہ یہ مسئلہ دوباری نہیں ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔