تازہ ترین

تحریک تحفظ پاکستان کا سیشن 2019 سے2024 کےلئے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد راؤ اکبرخان دوبارہ چئیرمین منتخب

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)تحریک تحفظ پاکستان کا سیشن 2019 سے2024 کےلئے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوئے۔ الیکشن کے فرائض جہانگیر ملک بحثیت چیرمین ، راؤ امرت خان اور بدیع الرحمان چترالی نے بحثیت ممبرالیکشن کمیشن سرانجام دیئے۔ الیکشن صبح 9 بجےسے بلا تاخیر شروع ہوا۔ ارو 3 بجے دوپہر تک جاری رہا۔ الیکشن سنٹرل ایگزیکٹیو باڈیز کے چناؤ کیلۓ جنرل کونسل کے ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اورانتہائی خوشگوار ماحول میں اختیتام پریز ہوا۔ نتیجہکے مطابق راؤ اکبر خان دوبارہ پانچ سال کیلۓ تحریک تحفظ پاکستان کے چیرمین منتخب ہوگئے۔ دوسرے ممبران نےالیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے راؤ اکبر خان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو اپنے لئے خوش قسمتی تصور کیا۔ا]پنے خطاب میں راؤ اکبر خان نے دن رات ایک کرکے تحریک تحفظ پاکستان کی کامیابی اور پارٹی کو آگے لے جانے کے لئے اپنے بھرپور کوششوں کے عزم کااظہار کیا


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق