یونیورسٹی آف چترال نے بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال نے بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب کی ہے۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ بی ۔اے پارٹ ون اور ٹو کے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپر پُرکرکے بھیجنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی اور بینک رسید بمعہ آخری امتحان کی ڈی۔ ایم۔ سی اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ بذریعہ ڈاک یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات کے نام بھیج دئیے جائیں۔ پریس ریلیز کے مطابق امتحانات کا آغاز 30جون سے ہوگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔