تازہ ترین

بروز گرڈ اسٹیشن تیمرگرہ منتقلی کی باتیں محض افواہیں ہیں،گولین گو ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کا ٹرِپ کرجانا ٹیکنکل مسئلہ تھا۔ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)بروز گرڈ اسٹیشن تیمرگرہ منتقلی کی باتیں محض افواہیں ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔گولین گو ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کا ٹرِپ کرجانا ٹیکنکل مسئلہ تھا جسے مستقلاً دور کردیا گیا آئیندہ کیلئے اس طرح کا کوئی مسئلہ پید نہیں ہوگا۔بعض دوست سیاسی سکورنگ کیلئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اگر حقیقتاًپاؤر گرڈ اسٹیشن کی منتقلی کی ہوا چلی تومیں سب سے پہلے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہونگا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر،رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے جماعت اسلامی کے المرکزالاسلامی حدیقتہ العلوم اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان، سماجی کارکن عصمت اللہ دمیلی اور سید سلطان نگاہ بھی موجود تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بروز پاؤر گرِڈ اسٹیشن کی منتقلی کی افواہ صحیح ہوتی تو 25جنوری کو بجلی کی دوبارہ سپلائی کیسے ممکن ہوئی جبکہ لواری پاس میں گرے ہوئے پول آج تک ٹھیک نہیں ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ چترالی قوم بالکل بے فکر رہے کیونکہ ان کا نمائندہ قومی اسمبلی میں سویا نہیں بلکہ ہر وقت چترال کے حقوق کے تحفظ کے لئے بیدار اور تیار ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق