چترال پولیس کے جوان شدید سردی اور برف میں بھی پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہیں ہیں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں پارہ نقط انجماد سے نیچے ہونے کے باوجود پولیو میں سیکیورٹی کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں. چترال پولیس کے جوان انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیس کے نام سے مشہور ہیں. وادی چترال کے بعض علاقوں میں انتہائی ذیادہ برف پڑتی ہے ایسے حالات میں وہاں صرف سفر کرنا ہی ناممکن ہوتا ہے ایسے حالات میں پولیو ٹیموں کی رہبری اور سیکیورٹی کے خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینا نہایت ہی قابل ستائیش اور قابل دید ہے.

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے اپنے بیان میں بتایا کہ چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے انتہائی سخت حالات میں بھی کسی بھی طرح کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے قابل ہیں اور اعلٰی صلاحیتوں کے مالک ہیں. ان کی مزید تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ دور حاضر کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں بھی نکہار آئے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔