پولیو کی روک تھام کے لیے قائم ادارہ ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردی

پشاور( چترال ایکسپریس )پولیو کی روک تھام کے لیے قائم ادارہ ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق مقرر کردہ ہدف 58لاکھ 33ہزار میں سے 57لاکھ 22ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے مہم ابھی جاری ہے شدید برف باری کی وجہ سے ضلع چترال میں پولیو کی مہم ملتوی کی جبکہ 7اضلاع لوئر دیر، اپر دیر ، سوات، ایبٹ آباد، ما نسہرہ،بٹگرام اور تور غر میں جزوی طور پر چلائی گئی مہم کے دوران 15ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جبکہ 74ہزار142بچے دوران مہم گھروں میں موجود نہیں تھے ای او سی کی جانب سے2019کی پہلی پولیو مہم کا با قاعدہ آغاز 21جنوری سے کیا گیا تھا بالائی ضلع چترال میں شدید برف باری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر یہ مہم ملتوی کردی گئی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چترال میں پولیو کی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے تمام تر انتظامات پہلے ہی سے مکمل کر لیے گئے تھے جس کی وجہ سے بروز اتوار 27جنوری کو موسمی صورت حال بہتر ہونے سے چترال کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم دوبارہ شروع کر دی گئی اسی طرح جن جن اضلاع میں موسمی خرابی اور شدید برفباری کی وجہ سے پولیو مہم ملتوی ہوئی تھی وہاں بھی مہم شروع کردی گئی ہیں جبکہ ابھی بھی بعض علاقے ایسے ہیں جہا ں پر 50ہزار بچے برف باری کی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے جہاں موسم بہتر ہونے کی صورت میں دوبارہ مہم شروع کی جائے گی یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ سخت موسمی حالات کے باوجود پولیو ورکرز نے اپنے عظم اور انتھک محنت سے رہ جانے والے بچوں کی شرح کو پچھلے پولیو مہمات سے کم تر سطح پر رکھاوالدین سے بھی اپیل ہے کے وہ پانچ سال سے کم عمر کے وہ بچے جو مہم کے دوران پولیو قطرے پینے سے رہ گئے ، انھیں قریبی ای -پی- آئی سنٹر لے جاکر پولیو کے قطرے پلا ئیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔