صوبے کے دوسرے پریس کلبوں کے صحافیوں کی طرح چترال پریس کلب کے صحافیوں کو بھی میڈیا کالونی دینگے،وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبے کے دوسرے پریس کلبوں کے صحافیوں کی طرح چترال پریس کلب کے صحافیوں کو بھی میڈیا کالونی دینگے نئے آنے والے اے ڈی پی میں چترال کے صحافیوں کے لئے سکیم رکھیں گے چترال جیسے علاقے میں صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں صوبائی حکومت صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھانے کے تقریب میں کیا تقریب حلف برداری میں چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن فردوس خان نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں صحافی اپنی غیر جانبدارانہ صحافت کے ذریعے نہ صرف عوام کے مسائل حکومت کے سامنے لاتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے بھی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافتی لحاظ سے بھی چترال بہت اہمیت کا حامل ہے چترال سیاحت کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے صوبائی حکومت کے تجویز کردہ 25نئے سیاحتی مقامات میں چترال کے علاقے بھی شامل ہیں ڈیویلپمنٹ جرنالزم کی وجہ سے حکومت کو مثبت اقدامات اٹھانے میں آسانیاں ہوتی ہے ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے سی پیک جیسے پراجیکٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لئے صحافی بالعموم اور چترال کے صحافی بالخصوص اپنا کردار مزید موثر طریقے سے ادا کریں۔صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی اور سیکریٹری اطلاعات قیصر عالم کو چترال پریس کلب کی جانب سے تقریب میں چترالی روایت کے مطابق چترالی چغہ بھی پہنایا گی
Chat Conversation End
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔