تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کاکرک کے قریب گاڑی میں سلینڈر پھٹنے سے جان بحق اورزخمی ہونے والے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک کے قریب مسافروں کی گاڑی میں سلینڈر پھٹنے سے جان بحق اور زخمی ہونے والے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، آج یہاں سے جاری ہونے والے ایک سرکاری اعلامیہ میں وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اور جان بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے جان بحق افراد کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق