تازہ ترین

چترال اور مضافات میں بارش کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہی،لواری ٹنل ایک دن بند رہنے کےبعد بدھ کے شام کھول دی گئی

چترال( محکم الدین ) چترال شہر اور مضافات میں گذشتہ روز شروع ہونے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ لواری ٹنل روڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی وجہ سے آمدورفت ایک روز مکمل بند رہنے کے بعدبدھ کے شام امدروفت کے لئے کھول دی گئی ۔جس کے وجہ سے درجنوں گاڑیوں کے سینکڑوں مسافر اور لوکل سیاح دیر اور چترال سائڈ پر پھنسے رہے۔ جس سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ چترال کے کالاش ویلیز میں شدید برفباری ہوئی ہے ۔جبکہ گرم چشمہ روڈ پر موغ کے قریبی علاقے میں گذشتہ رات برف کا تودہ گرنے سے روڈ بند ہو چکا تھا۔ جسے کھول دیا گیا ہے ۔ تاہم گرم چشمہ ایریا میں برف زیادہ پڑنے کے باعث لوگوں کو غیر ضروی سفر سے احتراض برتنے کی ہداہت کی گئی ہے۔اپر چترال میں برفباری لوئر چترال کی نسبت کم ہوئی ہے ۔ تاہم سردی عروج پر ہے ۔اور اپر چترال کےعوام مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ جبکہ لوئر چترال میں بھی آئے روز کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ تنگ آ چکے ہیں ۔ لیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ۔ کہ آخر 30ارب روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 106 میگاواٹ گولین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ۔ کوئی پتہ نہیں ۔عوامی حلقوں نے ممبران اسمبلی کی بے حسی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ جو نمایندگان چترال میں پیدا ہونے والی بجلی عوام کو مہیا کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔ ان سے پشاور اور اسلام آباد میں ان کے حقوق کے تحفظ کی کیا توقع رکھی جا سکتی ہے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق