پشاور ہائی کورٹ میں امین الحسن کی طرف سے پی آئی اے کرایوں میں کمی کے لئے دائرکردہ درخواست کی سماعت ایف بی آر سے13مارچ کو رپورٹ طلب[

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)پشاور ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز امین الحسن چترالی کی طرف سے چیئرمین پی آئی اے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محترمہ مسرت ہلالی کی عدالت میں ہوئی۔امین الحسن کی طرف سے پی آئی اے چیئرمین کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے اسلام آباد سے چترال، چترال سے اسلام آباد،پشاور سے چترال اور چترال سے پشاور کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرکے 4000روپیہ فکس کیا جائے۔جس پر پی آئی اے کی طرف عدالت ہذا کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف صرف 2100روپیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔جسے مزید کم کرنے سے پی آئی اے کی طرف معذرت کا اظہار کیا گیا۔عدات ہذا نے ایف بی آر سے 13 مارچ کو پیشی کے موقع پر رپورٹ طلب کیا۔امین الحسن کی طرف سے ممتاز احمد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔