اپر چترال ایم این اے چترال کی بجلی کے مسائل کو ایک مہینے میں حل کرنے کی یقین دہانی12،فروری کالانگ مارچ ایک مہینے کے لئےموخر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار10فروری کوبونی میں گولین گول بجلی کے سلسلے میں 12 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک حقوق عوام اپر چترال، تجار یونین، عوامی نمائندگان اور معززین اپر چترال کا تحصیل کونسل ہال بونی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی، اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال اور اے آر ای پیڈو نے شرکت کی ۔جس کا مقصد عوام کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بجلی کی مستقل بنیادوں پر ترسیل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ اجلاس میں ایم این اے عبدالاکبرچترالی کو اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارےمیں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایم این اے  نے عوامی نمائندگان کے تحفظات پر حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے شرکاہ اجلاس کوآگاہ کیا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات پر عوامی نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایم این اے  نے 10 میگاواٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے لانگ مارچ مؤخر کرکے ایک مہینے کا وقت مانگا اور حلفاًوعدہ کیا کہ ایک مہینے کے اندر اپر چترال کے لیے الگ10 میگاواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا اور بعد ازاں کاغلشٹ کے مقام پر اپر چترال کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا۔ تحریک حقوق عوام اور عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم این اے کی یقین دہانی اور ان کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مہینے کا وقت دیا جائے گا اور اس فیصلے کی روشنی میں 12 فروری کا صڈ ٖژثلانگ مارچ ایک مہینے کے لئے مؤخر کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔