چترال بازار غیر محفوظ ہوگیا ،گذشتہ ایک ماہ کے اندر چترال کے مختلف بازاروں میں چوریوں کی متعدد وارداتیں ہوئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال بازار غیر محفوظ ہوگیا ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے اندر چترال کے مختلف بازاروں میں چوریوں کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں۔بیشتر واردات کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے اور مال مسروقہ برآمد نہیں ہوا۔چترال ٹاون کے کاروباری حلقوں نے مقامی انتظامیہ،تجار یونین،ضلعی حکومت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال شاہی بازار،بائی پاس روڈ کڑوپ ریشت وغیرہ میں ہونے والی چوری کے وارداتوں کو روکنے کے لئے بازار کے چوکیداری سسٹم اور پولیس گشت کو بہتر بانے کے لئے تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور چوروں کے گینگ کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ایک اخباری بیان میں تجار برادری کے نمائندوں نے امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تجار یونین چترال بازار کے تاجروں کو تحفظ دینے اور کاروبااری حلقوں کے مفادات کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔