تازہ ترین

منتخب نمائندے گبوربی ایچ یومیں ڈاکٹر اور ایل ایچ وی کی ڈیوٹی لگائے

 چترال(فخرالدین یدغا)گرمی کے سیزن میں نوغور گھاس گبور میدان عوام کیلۓ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔لیکن سردی کے سیزن میں برف ہی برف ۔نہ ڈاکٹر نہ ایل ایچ ویزاور نہ ہی صحت کی بہتر سہولت۔صرف سُلطان بھائی اپنے ڈیوٹی میں ہمیشہ مصروف کار نظر آتے ہیں ایک اخباری بیان کے ذریعے سے علاقہ عمائدین نےعوام کے مُنتخب نمایندے ایم این اے، ایم پی اے ،ڈی سی ،ڈسٹرکٹ ناظم،تحصیل ناظم اور خصوصاًایم پی اے وزیر زادہ سے درخواست کی ہے۔کہ گبور ویلی کے عوام پر رحم فرما کر کم از کم ایک ڈاکٹر اور ایک ایل ایچ وی سردی کے سیزن میں  گبور کے بی ایچ یو میں ضرور ڈیوٹی لگائی جائے۔کیونکہ عوام کو سب سےزیادہ مشکلات سردی کے سیزن میں پیش آتےہیں۔ برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گبور ویلی مکمل طور پر چار مہینے لٹکوہ کے دوسرے علاقوں  سے مُنقطع ہوتی ہےاور مقامی سہولت نہ ہو نے کےوجہ سے کثر زچہ و بچہ کے کیسز میں نوجوان خواتین موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں۔ اور اُن کے بچے یتیم ہوتے ہیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق