تازہ ترین

چترال تبلیغی مرکز کے قریب مکان میں آگ لگنے سے دس کمرے جل کر خاکستر

چترال ( محکم الدین)چترال شہر کے وسط میں تبلیغی مرکز کے قریب ایک رہایشی کمرے میں آگ لگنے سے قریبی کمپیوٹر سنٹر اور دستکاری سنٹر کی مجموعی طور پر دس کمرے جل کر خاکستر ہو گئے۔جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سابق سیکرٹری موسی خان کے کرائے کے مکانات جس میں الفا کریم کمپیوٹر سنٹر,دستکاری سنٹراورریشن سے تعلق رکھنے والے میڈیکل ریپ جاوید کا رہائشی کمرہ تھا ۔ گذشتہ رات میڈیکل ریپ کے رہائشی کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔اوردیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس کے نتیجے میں الفا کریم کمپیوٹر سنٹر کے پانچ کمرے, فرنیچر,پینتیس کمپیوٹر، سکینر ,جنریٹر اور دستکاری سنٹر کے تمام فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔آگ اتنی تیزی سے بھڑک اٹھی کہ کسی بھی چیز کو نہیں بچایا جا سکا۔کمیپیوٹرسنٹرکےاستاد عبدالمنیم نے میڈیا کو بتایا ۔کہ آگ بھڑک اٹھنےکے بعد فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ۔جو بروقت ضرور پہنچا ۔ لیکن عملے کی ناتجربہ کاری اور فائر بریگیڈ کے ساتھ پائپ نہ ہونے کے سبب بروقت آگ بجھانے کاکام نہیں کیاجاسکا۔اور جب بعد میں پائپ استعمال کرکے فائر فائٹر نےکام شروع کیا ۔ تو ان کی طرف سے بھڑکتے شعلوں پر پانی ڈالنے سے آگ کا رخ بلڈنگ کےاس حصے کی طرف ہوا۔ جو پہلے آگ سے بچ گیا تھا ۔انہوں نے کہا ۔کہ ریسکیو کے اہلکار اگرایک کھلی جگہ میں آگ نہیں بجھا سکتے۔تو گنجان علاقوں میں ان سے بہتر کارکردگی کی کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا,کہ مالک مکان اور کرایہ داروں کے سامان سمیت لاکھوں کا نقصان ہواہے۔اوران کا چلتا ادارہ برباد ہو گیا ہے۔ جسے دوبارہ بحال کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہےانہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ان کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کیلئے ان کی مدد کی جائے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق