تازہ ترین

چترال،محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین خواتین افسران کو گریڈ 17میں ترقی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین خواتین افسران کو گریڈ 17میں ترقی دینے کے بعد ان کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ جمعرات کے روزسیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اسٹیبلسمنٹ چترال مسرت جمال کوترقی کے بعد ایس ڈی ای او بونی، گل فرزانہ اے ایس ڈی اوبونی کو ترقی کے بعدایس ڈی ای او موڑکھو تورکھو اور بی بی عارفہ اے ایس ڈی او بونی کو ایس ڈی ای او شرینگل اپر دیر تعیناتی کے احکامات جاری کردی گئی ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے تینوں خواتین افسران انتظامی کیڈر متعارف کرنے کے بعد صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سیلیکٹ ہونے والے افسران کے پہلے بیچ سے تعلق رکھتی ہیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق