تازہ ترین

بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکی کا جواب دینے اور اپنے سپا ہ کا حوصلہ بلند کرنے کےلئے اتوار بعد نماز ظہرچترال بازار میں ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پلوامہ واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، انڈین عوام کی طرف سے اشتغال انگیز بیانات اور بھارتی حکومت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کا جواب دینے اور اس نازک موقع پر اپنے سپاہ کا حوصلہ بلند کرنے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کے لیے مورخہ 24 فروری، بروز اتوار ، بعد از نماز ظہر چترال بازار میں عوامی ریلی اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ تمام غیور اور محب وطن چترالی عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وطن عزیز کے دفاع اور باہمی اتحاد و یگانت کے لیے منعقد ہونے والی ریلی اور جلسہ عام میں بھر پور شرکت فرماکر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق