انڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف الزمات کے خلاف دراسن موڑکہو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار24فروری کو بعد از نماز ظہر شاہی مسجد دراسن موڑکہو میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال اور قاضی عزیز احمد کررہے تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،اسلام زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور انڈیا کے وزیراعظم مودی کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تنبہہ کیا کہ ہمارے آباؤ اجداد فاتح کشمیر اور فاتح سکردو ہیں اور ہم اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینگے۔شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چترال کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سالمیت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔