تازہ ترین

چترالی عوام پاک فوج کے ہراول دستے کا کام انجام دینگے،پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی انکھ کو پھوڑ دینگےدروش جلسہ عام سےمقررین کا خطاب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)چوک نیو بازار دروش میں عوام دروش کی جانب سے انڈیا کے خلاف تحفظ پاکستان کے نام سےایک احتجاجی جلسلہ زیر قیادات قاری جمال عبدالناصر منعقد ہواجلسے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تجار یونین حاجی گل نواز ، ظاہر خان وی سی ناظم ،سمیع اللہ وی سی  ناظم کورو دروش ،روئداد ڈسٹرکٹ ممبر عشریت ،حاجی محترم شاہ سکنہ کیسو ،خوش نواز وی سی  ناظم پھوٹنیاندہ ،عبدالمجید جے یو آئی امیر ارندو وغیرہ نے شرکاء جلسہ سے مخاطب ہو کر نے کہا کہ ہم مودی سرکار کی جنگی جنون اور موجودہ جارحیت کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور گائے کے پجاریوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی جانی مالی قربانی کیلے تیار ہیں ہماری جان و مال ابرو سب کچھ پاکستان کیلے قربان ہیں اُنہوں نےمزید کہا کہ غزوہ ہند کی بشارت ہمارے اقائے نامدار حضور اقداسؐ نے ساڑے چودہ سو سال پہلے دی ہے.ہم سب اس جہاد کے منتظر تھے حضورؐ کا فرمان ہے کہ جہاد ہند میں شامل مجاہدین کے درجات غزوہ بدر کے مجاہدین کے برابرہوگا. اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ انڈیا کے ساتھ مزاکرات نہ کریں بلکہ اس کو مزید دباو میں لاکر ہمیں جہاد ہند کا موقع دیں ہم چترالی عوام پاک فوج کے ہراول دستے کا کام انجام دینگے
اُنہوں نے اس جلسے کے وساطت سے انڈیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی انکھ کو پھوڑ دینگے.اسطرح یہ جلسہ پورامن طور پر دعائے کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا دوران جلسہ مودی سرکار/ انڈیا مردہ اباد اور پاکستان / پاک فوج زندہ اباد کی زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی جلسے کی اختیتام پر شرکاء جلسہ گاڑیوں میں ریلی کی صورت میں چرال کی طرف روانہ ہوئے .


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق