پاک آرمی اورچترال سکاوٹس کی طرف سے رام رام ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روز ارندو کے پسماندہ گاوں رام رام میں پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹرزاور سول ڈاکٹروں نے 353 مریضوں کا معائینہ کیا اور مریضوں کو پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے فری ادویات بھی دیے گئے اوربچوں میں مٹھائی کے پیکٹ اور علاقے کے غریب اور مستحق افراد میں فری راشن پیکیج بھی تقسیم کیئےگئے۔پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کا ان پسماندہ علاقوں کے ساتھ اس قسم کی دلی ہمدردی پرعوام نے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور پاک آرمی اور چترال سکاوٹس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔