تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا,انڈیا کے دو طیارے مار گرائے

پاک فوج نے دو بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا۔

پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئےبھارت کو سرپرائز دے دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج پاکستانی حدود کے اندر سے کنٹرول لائن کے پار کارروائی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی مسلسل جارحیت کا جواب نہیں تھا، پاکستان نے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق کارروائی کا واحد مقصد اپنے دفاع کے حق کا استعمال اور صلاحیتوں کا اظہار تھا، پاکستان کا مقصد ہرگز کشیدگی میں اضافہ نہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکےنوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے ،پاک فضائیہ کےطیاروں نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا،ایک بھارتی طیارے کو مار گرایا گیا، دوسرے کو انگیج کیا گیا۔

ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کچھ دیر قبل بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں تباہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا  تاہم اب بھارت کی جانب سے  کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 3علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی ، کسی کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا، ایک بھی لاش دکھا دیں ، اب ہماراجواب حیران کن اورغیر متوقع ہوگا، وقت اور مقام کا تعین ہم خود کرینگے، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق