تازہ ترین

موڑ کہو یونائٹیڈ کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم چترالی نوجوانوں کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس) موڑکہو یونائٹیڈ نے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں پچیس سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ دنین الیون اور چترال الیون کے درمیاں سیکٹر ایف۔الیون اسلام آباد کے فٹ بال گراونڈ میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دنین الیون نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر نعیم خان اور ممبر خیبرپختوانخواہ اسمبلی راوی کمار تھے ان کے علاو ہ پاکستان تحریک انصاف چترال کی زاہدہ سنگین اورچترال سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
موڑکہو یونائٹیڈ کے عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانون کو خوش آمدید کہا۔ مہمانوں نے اپنے خطاب میں مو ڑکہو یونائٹیڈ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے صحت مند سرگرمیوں کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں موڑکہو یونائٹیڈ کے ممبران نے تمام مہمانوں اور فیسٹیول کے شراکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق