چترال اوردروش میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی،ہندوستانی طیارے گرائے جانے پر اظہار تشکر

 چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز دروش چوک میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر اظہار تشکر کے طور ایک مختصر جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ جلسے کی سربراہی قاری جمال عبدالناصر کر رہے تھے جبکہ تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز ، پی ٹی آئی کے سمیع اللہ ، ویلج کونسل فورم کے صدر ناظم عمران الملک ، ظاہر خان ، خوش نواز ودیگر نے جلسے سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستانی قوم کو للکارا ، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان ائیر فورس کی طرف سے بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم امن پسند قوم ہیں مگر کسی کی جارحیت کو قطعاً تسلیم نہیں کرینگے اور منہ توڑ جواب دینگے۔اسی طرح پاکستانی فضائیہ کے لڑاکاطیاروں کی طرف سے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دوطیارے مارگرانے اورایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی خوشی میں چترال کے شاہی بازار اورپی آئی اے چوک میں بھی وکلا اور بازار دکانداروں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ مقررین نے خطاب میں پاکستان کی طرف سے انڈیا کے طیارے گرانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مادر ملت کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزائم کا اظہار کیا۔اس موقع پر لوگوں کی ایک جم عفیر موجودتھی جو پاک آرمی کے حق میں اور ۔ہندوستان آرمی کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے،وکلا برادی کی طرف سے محمد کوثر ایڈوکیٹ اور تجار برادری کی طرف سے حاجی جلیل اور  بشیر حسین آزاد نےجلسے کی قیادت کی 

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔