خیبر پختونخوا میں ہائی الرٹ،وزیراعلیٰ کا تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اوراداروں کے ہیڈز کو ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہدایات جاری

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوامحمود خان نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اوراداروں کے ہیڈز کو ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  1. ہسپتالوں میں 25% بیڈز ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مختص کئے جائیں۔
  2. ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری ہونی چاہیے۔
  3. انتظامی اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے، ریسکیواور حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں
  4. محکمہ صحت، ریلیف و بحالی، سیٹلمنٹ سمیت محکمہ خوراک، کمیونیکیشن، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن اور انڈسٹری حالات پر نظر رکھیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔