تازہ ترین

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئےبونی میں ریلی نکالی گئی

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے آج ہیڈکوارٹر بونی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اپر چترال کے محب وطن عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے تحریک حقوق عوام،سول سوسائٹی اور تجار یونین کے عہدہ داران نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان سے دلی وابستگی اور یکجہتی کا انتہائی عقیدت اور جذباتی انداز میں اظہار کیا۔ شرکاء نے مودی سرکار کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا اورضرورت پڑنے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتامی مرحلے پرتحریک حقوق کی درخواست پر غیورعوام نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام تحریک کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ بوقت ضرورت وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آخر میں مودی کا پتلا جلانے کے بعد ریلی احتتام پزیر ہوئی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق