تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقررہو گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 4روپے75 پیسے فی لیٹراضافہ ہواہے۔

Advertisements

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے 31مارچ تک ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى