چترالی عوام کی طرف سے پاکستانی فوج کی حمایت میں ایک ہفتے کے اندر دوسری بارریلی اورعظیم الشان جلسے کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے عوام نے بزدل ازلی دشمن بھارت کے خلاف اور پاکستانی فوج کی حمایت میں ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ریلیاں نکال کر و جلسہ منعقد کرکے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے چترال کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ تن من دھن کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ جمعہ کے روز ضلع چترال کے طول وعرض میں ریلیاں نکالی گئیں ۔ جبکہ چترال شہر میں عظیم الشان ریلی لوگوں کے جذبہ حب الوطنی کی عکاس تھی ۔ اس موقع  مولانا ہدایت الرحمن ایم پی اے چترال ,ممغفرت شاہ ضلع ناظم , مولانا عبدالشکور ضلع نائب ناظم ,عبدالطیف صدر تحریک انصاف ,قاری جمال عبدالناصر،صدر چترالپریس کلب ظہیر الدین،مولانا عبدالرحمن،محمد کوثر ایڈوکیت،قاضی سلامت،محمد عمیر قریشی اور وقاص احمد ایڈوکیٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے ملک اور پاک فوج سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان ہماری شناخت ہے ۔اس کو غلط نظر سے دیکھنے والے دشمن کے خلاف ہم سیسیہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔ ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں کا پول پہلی ہی وار میں کھل گیا ۔جب ہمارے شاہینوں نے چشم زدن میں ان کے جہازوں کو زمین بوس کیا ۔ اور رہتی دنیا تک مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم عمران خان مذاکرات کی دعوت دے کر اور بھارتی پائلٹ کو آزاد کرنے کا اعلان کرکے جس بڑھے پن مظاہرہ کیا ہے ۔ انڈیا ہوش کے ناخن لے کر اس سے فائدہ لے ۔ تاکہ  کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ نکل جائے ۔ اور کف افسوس ملنا پڑے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہر  مسلما ن کی یہ آرزو ہے ۔ کہ شہادت کی موت نصیب ہو ۔ اس لئے پاکستان کے تمام عوام اپنے ملک اور اسلام کی بقا کیلئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں ۔ مقررین نے انڈیا کی حکومت اور میڈیا کی طرف سے ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول کر اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پاکستان اپنی کاروائی کا ٹھوس ثبوت جہاز گرا کر اور پائلٹ کو گرفتار کرکے پیش کیاہے۔اس کےمقابلے میں بھارت جو دعوے کر رہا ہے ۔ اس کا کوئی ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکا ہے ۔ مقررین نے حکومت کی طرف سے بھارت کو بات چیت کی پیش کش کرنے کی حمایت کی ہے ۔ اور جنگ کو پورے خطے کیلئے تباہ کن قرار دیا ۔ تاہم انہوں نے کہا ۔ کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے ۔ اور بھارت اسی زبان سے بات ماننے کا عادی ہے ۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جس میں ملک اور پاک فوج کی حمایت میں اور  بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر جہانگیر جگر اور صلاح الدین طوفان نے نظم پیش کی جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذر آتش کردیا گیا.بھارتی جنگی جہاز کو مارگرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کے لئے مولانا اسرار الدین نے چترالی چغہ اور ٹوپی بھیجوانے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔