تازہ ترین

جشن قاقلشٹ اپریل کے پہلے ہفتے شایان شان طریقے سے مناناجائے گا۔جشن قاقلشٹ کمیٹی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جشن قاقلشٹ کو اپریل کے پہلے ہفتے میں شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیاگیا۔اس سال جشن قاقلشٹ میں روایتی اور ثقافتی طریقے سے کہو کلچر کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام روایتی کھیلوں،پولو،رسہ کشی،مشاعرہ،میوزیکل شو،نشانہ بازی کے علاوہ دیگرکھیل فٹبال،پیراگلائڈنگ،کرکٹ،والی بال وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔دیگر سالوں کی نسبت اس سال موسیمی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے جشن قاقلشٹ منانے کا اہتمام کیا جارہاہے تاکہ قاقلشٹ کے حسن وشادبی کے ایام میں یہ جشن منعقد ہو تاکہ شائقین قاقلشٹ سے لطف اندوز ہو۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق