اسسنٹ کمشنر چترال عالمگیر کاچترال بازاراور پٹرول پمپ پر چھاپہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے متعدد پٹرول پمپو ں سمیت چترال بازار کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورت حال اور گران فروشی کی پاداش میں15افراد کو جرمانے کی سزائیں دے دی اورسخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کی ناقص معیا رکو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے مختلف چار پٹرول پمپو ں میں ناقص صفائی کی بنا پر مجموعی طور پر 8ہزار روپے جبکہ مختلف دکانداروں، قصابوں ، سبزی و میوہ فروش سمیت ریسٹوران کے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا اور انہیں وارننگ دے دی۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ حکومتی مقررکردہ نرخ نامہ پر عملدرامد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، قصابوں، چکن فروشوں اور سبزی وفروٹ فروشوں کے خلاف پولیس میں یا ان کے دفتر میں شکایت درج کروائیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ چکن فروشوں سے تول کر چکن خریدنے پر اصرار کریں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام چکن فروشوں کے پاس ڈیجیٹل ترازوکی دستیابی کو یقینی بنائی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔