تازہ ترین

انڈیا کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ

(چترال ایکسپریس)انڈین وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعے کے روز راجھستان کے علاقے بکانیر میں انڈین طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق مگ 21 کے پائلٹ گرتے طیارے سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔


گرنے والا انڈین طیارہ معمول کے مشن پر تھا اور نل ائیر بیس سے اڑان پکڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کو ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق پرندے کے ساتھ ٹکرانا جہاز کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

گذشتہ کچھ عرصے میں انڈین ائیر فورس کے دیگر لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔

یکم فروری کو مراج 2000 جنگی طیارہ ایک معمول کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت باہر نہ نکل پائے اور ہلاک ہوگئے۔

12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

اس سے زیادہ حالیہ واقعہ 27 فروری کو پیش آیا جب ایم آیی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین ائیر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں ایک عام شہری کی بھی ہلاکت ہوئی۔

 27 فروری  کو پاک فوج نےانڈین فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کردئیے۔ ترجمان پاک فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق انڈیا کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق