سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیکر چترال بونی روڈ کے متاثرہ ایریا پرمرمت کاکام جلد ازجلد کروائیں

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) تحریک حقوق عوام اپر چترال عوام  کے جنرل سیکرٹری پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال بونی روڈ جو کہ اپر چترال کو لوئر چترال اور ملک کے باقی حصوں سے ملانے کا واحد راستہ ہے کی ناگفتہ بہ حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ روڈ بننے کے بعد سے اب تک اس روڈ پر مرمت کا کام بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے لیے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کے لئے روڈ سائیڈز کی کھدائی کی گئی جس کے بعد بھرائی اور مرمت کام صحیح طریقے سے نہیں کی گئی۔ اب بارشوں کے بعد صورتحال یوں ہے کہ بھرائی شدہ ایریا جگہ جگہ سے بیٹھ گیا ہے۔ چونکہ کھدائی بھی روڈ کے پکے ایریا کے زیادہ نزدیک سے ہوئی ہے اس لیے روڈ کے جگہ جگہ سے ٹوٹٹنے اور نتیجتاً حادثے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ اب اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بونی تورکہو، موڑکہو اور بونی مستوج روڈ پر صورتحال اس سے بھی بدتر ہے۔ اس سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیکر روڈ کے متاثرہ ایریا پر معقول مرمت کاکام جلد از جلد کروائیں۔ اور باقی ماندہ کام صحیح طریقے سے روڈ کو نقصان پہنچائے بغیر کرنے پر متعلقہ ادارے اور ٹھیکیدار کو پابند کریں بصورت دیگر تحریک حقوق عوام اپر چترال عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاجی مظاہرہ کریگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔