چترال کے ایک اور فرزند یاسر عرفات نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ معاشیات کے لیکچرر یاسر عرفات نے پشاور یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مقالے کا موضوع )1990سے 2015 کے درمیان آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کی پاکستانی معاشی ترقی اور توانائی کی کھپت پر اثرات کا تجزیہ ( تھا۔پشاور یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ نذیر اس کے سپروائزر تھے جبکہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر سوشل سیکٹر ڈاکٹر فضلِ حکیم اور پاکستان انسٹیٹوٹ فار ڈیولپمنٹل اکنامکس کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر انورحسین نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیے۔ جامعہ چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے مقالے کی کامیابی سے دفاع کرنے پر ڈاکٹر بادشاہ بخاری نے یاسرعرفات کو مبارکباد دیا اور ساتھ ہی جامعہ چترال میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ کیلئے ٹھوس اقدامات اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔