آئن سٹائن کی نظریہ اضافت کاسالگرہ اسامہ احمد شہید اکیڈمی چترال میں منایا گیا

چترال ( محکم الدین ) جدید سائنسی دنیا میں انقلاب کا باعث آئن سٹائن کی نظریہ اضافت کا سالگرہ اسامہ احمد شہید اکیڈمی میں منایا گیا ۔ آئن سٹائن وہ سائنسدان ہے ۔ جس نے مادے کو توانائی میں تبدیل کرنے کا کلیہ پیش کیا۔ جو ایٹمی توانائی کے حصول کی بنیاد بنا ۔ اور دوسری طرف ایٹمی دھماکہ بھی اسی کلیے کی پیدوار ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں آئن سٹائن کی تھیوری کی سالگرہ کا کیک سائنس کے اساتذہ نے مشترکہ طور پر کاٹا ۔ تقریب میں سکول و کالج اور یونیورسٹی کے سائنس سے متعلق اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اکیڈمی کے سربراہ فدالرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ بیرونی دنیا میں دن بدن سائنس ترقی کر رہا ہے ۔لیکن بدقسمتی سے ہمیں اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ آئن سٹائن کے کلیے کا سالگرہ منانے کا مقصد در اصل طلبامیں سائنس کی اہمیت کو اجاگر کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ ماڈرن فزکس کے بانی آئن سٹائن نے 114سال پہلے نظریہ اضافت کا کلیہ پیش کیا تھا ۔ جس نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اپنے طلبا میں سائنسی حساسیت پیدا کرنے کیلئے اس قسم کے دن منانے چاہیئں۔ سالگرہ کی تقریب سے گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل شاہد جلال , پروفیسر تنزیل الرحمن اور صدر پریس کلب ظہیر الدین نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔