تازہ ترین

دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے خلاف دھرنا شروع

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش میں ممتازعالم دین سماجی کارکن قاری جمال ناصر کی قیادت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے خلاف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع ہوا۔دھرنے میںشریک  شرکا کا موقف ہے کہ جب تک ہسپتال ہذا میں دولیڈی ڈاکٹر مقرر نہیں کیے جاینگے ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا. اس موقع پر ناظم محمود الحسن،ناظم روئداراحمد ،ساجد مولا خان، مولانا شرین ،مولانانظیر اللہُ ، مولانامحمد صادق، قاری فیض محمد،مبارک خان محمد ،اکمل بھٹو اور دیگر عمایئدین کا دھرنا کیمپ میں شریک افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہارکیا۔ جبکہ ڈی ایس پی اقبال  کریم اور ایس ایچُ او دروش ناصر علی خان نے دھرنا کیمپ کا دورہ کیا


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق