بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو امن کا پیغام

 اسلام آباد/ نیودلی: 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو امن کا پیغام دیتے ہوئےکہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔

عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پراپنی مسرت اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ برِصغیر کے لوگ مل کر ایک جمہوری، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے کام کریں اور ایسی فضا میں بنائیں جو تشدد اور دہشت سے پاک ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔