تازہ ترین

ٹراکوما کنٹرول پراجیکٹ کے تحت چترال اور بونی میں بینائی سے محروم مریضوں کا مفت معائینہ اور اپریشن

آنکھوں کی مخصوص بیماری میں مبتلا ہوکر بینائی سے محروم ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے پیکوچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)160 (PICO)Pakistan Institute of Opthalmology نے دی فرڈہولوز فاونڈیشن اور یوکے ایڈ(UK AID) کے تعاون سے ٹراکوما کنٹرول پروجیکٹ کے تحت چترال اور بونی میں مریضوں کا مفت معائینہ اورآپریشن کیاگیا۔ اس دو روزہ کیمپ میں اس پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹرجنید وزیر،ڈاکٹر ولی ،ڈاکٹر معراج اور ایم۔ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے مریضوں کا معائینہ کیا ۔پراجیکٹ کوارڈ ینیٹر ڈاکٹرجیند وزیر کے مطابق آنکھوں کے اس مخصوص بیماری کی وجہ سے لوگ تیزی سے بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں اور حالیہ چند سالوں میں ایسے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اس صورت حال کو مدنظر رکھ کر بین الاقوامی ادادروں نے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر اس پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں انکی ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں چترال سے اس مرض میں مبتلا 60 مریضوں کو منتخب کر کے انکا مفت آپریشن کیا اور ساتھ ہی اس مرض کی آگاہی اور بروقت تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزکو ٹریننگ بھی دی گئی اور ابتدائی مرحلے میں اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کے بروقت علاج کیلئے ضلع میں موجود آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی تربیت دی گئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق