سلمان احمد خان ولد نور احمد ساکنہ گولدور فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یوینورسٹی آف چترال کے طالب علم سلمان احمد خان 23مارچ سہ پہر نگر کے مقام پر دریا کے کنارے اپنے جمنی گاڑی میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔عینی شاہدین کے مطابق سلمان احمد خان دریا کنارے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بیچ دریا لے گئے جہاں پر وہ گاڑی سمیت کچھ دیر بعد دریا میں ڈوب گئے تاہم سلمان احمد گاڑی سے باہر نکلے کچھ دیر گاڑی کے اوپر بیٹھے رہے اور بعد میں دریا میں تیرتے رہے ۔عینی شاہدین کے مطابق سلمان کافی دیر تک دریا میں تیرتے رہے اور اُن کی بچنے کی کافی چانسز بھی تھی وہ کنارے کے قریب پہنچ گئے تھے قریب لوگوں نے اُن کو باہر نکلنے کے لئے آوازیں بھی دی لیکن چند لمحوں بعد وہ دریا میں غائب ہوگئے۔اُن کی تلاش جاری ہے۔سلمان احمد خان کو ماہر ڈرائیور کے طورپرجانا جاتاتھا وہ فور بائے فور کلب کے ممبر بھی تھے اُنہوں نے کئی بار کار ایونٹ میں حصہ لیکر نمایاں پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔