تازہ ترین

ایم این اے عبدالاکبرچترالی کا ایکسئن سی اینڈ ڈبلیوا نجینئرمقبول اعظم کے ہمراہ بزوند روڈ تعمیر کا معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم این اے چترال و قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے ممبر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم کے ہمراہ منگل کے روزبونی بزوند روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیااور کام کی معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہمیت کا حامل یہ روڈ اس سال کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس سے چار یونین کونسلوں کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔ انہوں نے انجینئر مقبول اعظم اور ان کے ماتحت ایس ڈی او انجینئر طارق احمدکی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جنہوں نے گزشتہ دس سالوں سے معرض التوا میں پڑی ہوئی اس روڈ پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں انتھک کوشش کی۔ مولانا چترالی نے کہاکہ ایک ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایس ڈی پی کا یہ روڈ پراجیکٹ چترال کی ترقی اور وادی تورکھو اور تریچ کو پسماندگی سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بروقت فنڈز کی فراہمی پر و فاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر مواصلات، صوبائی وزیر مواصلات، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، سیکرٹری اور چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى