تازہ ترین

ایم این اے عبدالاکبرچترالی کا پشاور سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز سے حل طلب امور ملاقات، اپر چترال کی لوڈشیڈنگ عنقریب ختم کرنے کی یقین دہانی

پشاور(چترال ایکسپریس)ممبر قومی اسمبلی،ممبر اسٹنڈنگ کمیٹی کمیونکیکشن اینڈ پالیمانی افیئرزمولانا عبدالاکبر چترالی نے آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں اسپیشل سیکرٹری ماحولیات،سیکرٹری پاؤر اینڈ انرجی،اسپیشل سیکرٹری صحت اور سیکرٹری اسٹپلشمنٹ برائے تعلیم سے انکے محکموں سے متعلقہ حل طلب امور پر ملاقات کی۔اسپیشل سیکرٹری ماحولیات کے مطابق محکمہ جنگلات میں فارسٹ گارڈز کی بھرتی سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی نئے رولز کے مطابق تیس فی صد فارسٹ گارڈز کوٹہ جنگلاتی علاقوں کیلئے مختص ہوگا جس کا نوٹفیکیشن جلد جاری کردیا جائیگایہ مخصوص کوٹہ صوبہ کے تمام جنگلاتی علاقوں کے لئے یکساں ہوگا سیکرٹری پاؤر اینڈ انرجی کے مطابق اپر چترال کی لوڈشیڈنگ عنقریب ختم ہوگی سات میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور ریشن بجلی گھر اکتوبر2019تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اکتوبر2019کے آخر میں پیداوار شروع کردے گا۔اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت کے مطابق ڈی ایچ او چترال کی تقرری کا مسئلہ بھی جلد نمٹایاجائے گامولانا چترالی نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے جملہ حل طلب مسائل کو حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق