ایم این اے عبدالاکبر چترالی کالینڈ سٹلمنٹ چترال کی کارکردگی سے متعلق عوامی تحفظات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کھلا خط

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے لینڈ سٹیلمنٹ چترال کے بارے میں عوامی الناس کی تحفظات پر مبنی کھلا خط چیف سیکرٹری اور سینئرممبر بورڈآف ریونیو کو لکھدیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لینڈ سٹیلمنٹ چترال ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے جسکی وجہ سے عوام پریشانی اور اضطراب کا شکار ہے۔1975کے نوٹفیکشن کے آڑ میں لوگوں کے ملکیتی بارانی زمینوں ،جنگلات،چراگاہوں اور دریا کی کٹاؤ سے ریگستان بننے والی زمینوں کو گورنمنٹ آف پاکستان کی ملکیت قرار دے دی گئی ہے۔اور یہ پورا عمل عوام کو اعتماد میں لیے بے غیر کیا گیا ہے۔اور منظوری کیلئے صوبائی محکمے کو ارسال کردی گئی ہے۔لہذا منظوری کے اس مرحلے کو روک کر ازسرنوجائزہ لیاجائے اور ایک مجاز افیسر کے ماتحت کمیٹی تشکیل دے کر غریب عوام پر ہونے والے اس ظلم وزیادتی کا ازالہ کیا جائے۔تاکہ آمن وآمان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔درین اثنا سینئر ممبر بورڈآف ریونیو نے مولانا چترالی کو یقین دلایا کہ انکی تحفظات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہاہے کہ لوگوں کو انصاف دلانا محکمے کی زمہ داری اور فرض بنتاہے لہذا محکمہ جلد اس پرکارروائی کرے گا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔