جشن قاقلشٹ کی تاریخ تبدیل کرکے18سے21اپریل تک منعقد کرانے کا فیصلہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل2اپریل کو جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف پیٹرن جشن قاقلشٹ پر نس سلطان الملک بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ جشن کیلئے جوتاریخ مقرر کیا گیا تھا11اپریل سے14اپریل اس کو تبدیل کرکے 18اپریل سے21اپریل تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیونکہ کے پی کے گورنمنٹ کے ہائی افیشل اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے کئی اعلیٰ افسران کی شرکت متوقع ہے۔لہذا جشن کی تاریخ کو تبدیل کرکے18اپریل 2019سے21اپریل تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔