جے آئی یوتھ دروش فیسٹول اختتام پذیر

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)جے آئی یوتھ ضلع چترال نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی تحصیل دروش میں جے آئی یوتھ دروش گرینڈ فیسٹول کا انعقاد کیا.جو کہ 23 مارچ سے شروع ہوکر 31 مارچ کی رات گئے 12 بجے اختتام پذیر ہوا.فیسٹول میں جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل،امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد،صدر جے آئی یوتھ خیبرپختونخوا کے صدر صدیق پراچہ کےعلاوہ ملاکنڈ ریجن کے صدر اور صدر جے آئی یوتھ ضلع چترال وجیہہ الدین نے خصوصی شرکت کی.
اس فیسٹول میں ادبی سرگرمیوں کے علاوہ کھیل کی مختلف سرگرمیاں بھی شامل تھیں..جس میں فٹ بال،رسہ کشی،والی بال اور دوسرے کھیل شامل تھے.علاوہ ازین جے آئی یوتھ تحصیل بونی نے بھی قاقلشٹ کے مقام پر مرکزی صدور کے لئے ایک تفریحی پروگرام کا بھی انعقاد کیا تھا.جس میں بونی کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی.
لٹریری کمپیٹیشن جناح پبلک اسکول دروش میں منعقد ہوا جس میں دروش بھر کے اسکولز اور مدارس کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ.کیا.لٹریری مقابلوں میں مقابلہ حفظِ قرآن،حُسن قرأت،نعت خوانی،اردو اور انگریزی تقریری مقابلہ جات،سیرت کوئز مقابلہ،نیلام گھر،بیت بازی کے ساتھ ملی نغمہ میں بھی مقابلے کرائے گئے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔