پی پی پی چترال کے زیر اہتمام بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیس ویں برسی مکمل عقیدت و احترام سے منایاگیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے زیر اہتمام بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیس ویں برسی مکمل عقیدت و احترام سے منایاگیا ۔اس موقع پرضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق صوبائی وزیر سلیم خان ،صدراپرچترال امیراللہ،علماء ونگ کے ضلعی صدر ممتازعالم دین قاری نظا م الدین ،ضلعی سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرانجینئرفضل ربی جان،نائب صدرشفقت حسین ایڈوکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ صدرارندوحاجی غازی خان،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،حیدرعباس،علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانااصف اقبال،سردارحسین،شیرجوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا کارنامہ شہید بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے جس کے لئے امریکہ اور اس کے حواری ان کی جان کے درپے ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ، نوجوان نسل بھٹوازم کو سمجھنے کی کوشش کرے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کا ایک ایسا نام ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، غریب اور مزدوروں کو سر اٹھا کرجینے کا ڈھنگ سکھایا۔انہوں نے کہاکہ چترال میں تمام ترقیاتی منصوبے شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکے چترالی عوام کے ساتھ دلی محبت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔آج بھی چترالی عوام قدرکی نگاہ سے اُن کوسلام پیش کررہے ہیں۔اُن کی مقبولیت آج تک عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکا۔انہوں نے موجودہ حکومت اورچترال سے منتخب نمائندوں کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں سابق ادوارکے ترقیاتی منصوبوں کوتاخیرکرکے چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے اور موجودہ نمائندوں کے نااہلی کی وجہ سے چترال میں بجلی کے بلوں کی سو فیصد ریکوری اور سرپلس بجلی ہونے کے باوجود اپر چترال میں روزانہ کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کا معمول بُری طرح متاثر ہوچکے ہیں اورابدی لوڈ شیڈنگ اپر چترال کا مقدر بن گئی ہے۔ پی پی پی کے ضلعی عہدداروں نے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ پیڈو اور پیسکو کے حکام ٹرانسمیشن لائینوں کو درست کرکے بجلی کی بلاناغہ فراہمی کو یقینی بنائے۔چترال میں بجلی ہونے کے باوجوداپرچترال کے عوام احتجاجی مظاہرے پرمجبورہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق اگر گولین گول سے پیدا ہونے والی بجلی کو مکمل استعمال نہیں کیا گیا تو وہ مشینوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنیوں سے چترال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرنہ ہونے اورنمائندوں کی رسہ کشی کی وجہ سے 151پوسٹوں میں بھرتی روکاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ موجووہ حکومت کی نااہلی کے خلاف عنقریب پرزورجلسے کاانعقادکیاجائے گا۔اس موقع پربروزچترال سے تعلق رکھنے والے جمعہ خان اوراخترحسین نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرآبادکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔