تازہ ترین

چترالی طالب علم احد علی جان کا اعزاز,خلائی انجینرنگ کے شعبے میں داخلہ

نیویارک ( نمائیدہ خصوصی) بالائی چترال کے سب ڈوژن بونی سے تعلق رکھنے والے نیویارک میں مقیم طالب علم احد علی جان  ولد  احسان الحقکو  ریاست متحدہ امریکہ کی مشہور ینیورسٹی  Virginia Tech (VT) میں خلائی انجینرینگ کے شعبے میں داخلہ ملا ہے۔ اس شعبے میں نشست اپنے نام کرنے کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہوتی  ہے۔اس  یو نیورسٹی میں  داخلہ ٹسٹ پاس کرنے کی تیاری کرتے ہوئے طلبہ کو انتہائی مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔محنت و مشقت کے پرپیچ راستوں سے گزر کر احد علی جان نے خلائی انجینئرنگ کی میرٹ اپنے نام کر لی ہے  ۔  انہوں نے ہمارے نمائندے کو ایک انٹر ویو میں بتایا کہ اُن کی اس شاندار کامیابی میں اُن کی اپنی محنت ،والدین کی درست خطوط پر راہنمائی اور خاندان کی علمی تربیت کا گہرا تانابانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ چترال کا ایک باسی خائی مشن میں پر جاتے ہوئے اللہ تعالی کی اس بے کنار کائینات کی کھوچ بین میں اپنا حصہ ڈال کر قوم کی سر بلندی میں کلیدی کردار ادا کریگا ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق